سپر میسیو بلیک ہولز کا ایک نیا جوڑا دریافت ہوا ہے۔ جو زمین پر موجود بلیک ہولز کا سب سے قریب ترین جوڑا ہے۔
ای سی او (یورپی سدرن آبزرویٹری )کے ماہرین فلکیات نے سب سے قریب ترین بلیک ہولز کا ایک جوڑا دریافت کیا ہے۔ جو زمین سے صرف 90 ملین نوری سال سے کم فاصلے پر ہے۔ جو کہ 470 ملین نوری سال پہلے کا ریکارڈ تھا۔ یہ زمین کے قریب ترین بلیک ہولز کا ایک جوڑا ہے۔
منگل کو ای سی او نے اپنی نئی دریافت کی تصاویر ریلیز کیں ہیں ۔ جو ایک بڑی دوربین کا استعمال کرتے ہوئے لی گئی تھیں۔ جسے Very Giant Telescope (VLT) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ زمین کے اب تک کے قریب ترین ہونے کے علاوہ یہ بلیک ہولز کا جوڑا 1550 نوری سال سے کم فاصلے پر ایک دوسرے کے قریب ترین جوڑا بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق وہ تصادم کے دہانے پر ایک دوسرے سے ٹکرانے والے ہیں۔۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے پروفیسر نے جن کا نامہولگر بومگارڈ ہے ۔ ایک ای سی او کی پریس ریلیز میں کہا ۔کہ اس کے اور اس کی رفتار کے درمیان کم فاصلہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ اگلے 245 ملین سالوں کے بعد ایک بڑے بلیک ہول میں ضم ہو سکتا ہے۔ سپر میسیو بلیک ہولز دنیا میں بلیک ہول کی سب سے بڑی قسم ہیں۔ اور ان کا وزن سورج سے اربوں گنا زیادہ ہو سکتا ہے۔