شہابِ ثاقب کا زمین پر گرنا کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن اب اتنا بڑا شہابِ ثاقب زمین کے قریب آ رہا ہے۔ کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے دنیا کو اس بارے میں خبردار کر دیا ہے۔
خبر کے مطابق۔ ناسا کے ماہرین نے کہا ہے ۔کہ یہ شہابِ فرانس کے ایفل ٹاور کے سائز کا ہے۔ اور یہ تیزی سے زمین کے قریب آرہا ہے۔ یہ الکا زمین سے 2.4 ملین میل کے فاصلے سے گزرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی کے ایک دانے جتنا چھوٹا "مائیکروفلائر” ڈرون تیار
ماہرین کے مطابق۔ یہ شہابِ ثاقب سائز میں فٹ بال کے تین میدانوں کے برابر ہے۔ یہ شہابِ گیارہ دسمبر کو 4000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین سے 2.4 ملین میل کے فاصلے سے گزرے گی۔ اگرچہ اس سے انسانوں اور ہمارے سیارے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لیکن اس سے آگاہ رہنا ضروری ہے۔