لاہور ( آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا ۔اور رہائی پر مبارکباد دی۔
حمزہ شہباز نے سید خورشید شاہ کو لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ۔کہ خورشید شاہ رواں ہفتے لاہور آئیں گے ۔جہاں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو ظہرانہ دیں گے۔ تبدیلی پر ایوان مشاورت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: "پاکستان نے بھارت کو ہر ادیا ،امریکہ افغانستان سے چلا گیا،مگر"
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ۔کہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر نے سید خورشید شاہ سے کہا ۔کہ جمہوریت کے لیے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ موجودہ حکومت نے ملک پر کوئی توجہ نہیں دی اور صرف انتقام کی سیاست کی وہ عوام کے لیے کینسر بن چکی ہے۔