لاہور ( آن لائن) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے ۔کہ حکمرانوں کی نااہلی سے صوبے میں ڈینگی پھیل رہا ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پنجاب میں رواں سال اٹھارہ ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ صرف لاہور سے 13 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ ڈینگی کے 68 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔ پیناڈول کی گولی مارکیٹ سے غائب ہوگئی ہے۔ اور دیگر ادویات بھی موجود ہیں۔ ادویات کی بھی قلت ہے جو دس روپے میں ملتی تھی اب تیس روپے میں بھی نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیں: مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث ادویات کی قیمتوں میں بھی پانچ سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ڈینگی میں استعمال ہونے والی بلڈ ٹرانسفیوژن کٹس بھی نایاب ہیں۔