آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے ۔کہ اب وقت آگیا ہے ۔کہ دنیا اس مسئلہ کے لیے آگے بڑھے اور اس کو حل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی دارالحکومت برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے کشمیر پیس فورم اور دیگر کشمیری تنظیموں کے اشتراک سے منعقدہ یوم سیاہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ایک طویل عرصے سے زیر بحث ہے۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر قبضہ کیا اور اس کے بعد سے وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مظالم صرف کشمیریوں تک محدود نہیں ہیں۔ بلکہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں مسلمانوں سکھوں دلتوں اور دیگر کے خلاف بھی مظالم کر رہے ہیں۔ اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کب اور کہاں جلسے کرے گی مولانا فضل الرحمان نے اعلان کر دیا
آزاد کشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نے بھارت اور عالمی برادری کو یاد دلایا کہ افغانستان کی حالیہ تاریخ میں روسی اور امریکی افواج کے انخلاء نے ثابت کر دیا ہے۔ کہ طاقت کی نہیں عوام کی مرضی غالب ہے۔