روپے کی قدر میں کمی۔ پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔انڈسٹری ذرائع
کراچی ۔ ( آن لائن ) آئل مارکیٹنگ کمپنیر کا کہنا ہے۔ کہ نومبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔
انڈسٹری ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی نےدعویٰ کیا ہے۔ کہ روپے کی قدر میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کے اضافہ کے باعث نومبر سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ پٹرول کی قیمت میں سات روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔ جب کہ ڈیزل کی قیمت نو روپے تک بڑھائی جاسکتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے: گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ۔ انڈسٹری ذرائع
آئل کمپنیز کا کہنا ہے ۔کہ اگلے ہفتہ کے دوران درآمد ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ پٹرولیم مصنوعات کی حتمی قیمتوں کا تعین کرے گا ۔