8 لاکھ سے زیادہ ایکڑ پرخیبر پختونخوا کے اندر زعفران کی کاشت کے بڑے منصوبے کی ابتدا کردی گئی۔
گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ۔کہ چترال کے اندر زعفران کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے ۔ اب چترال سمیت صوبے بھر میں 8 لاکھ ایکڑ سے زیادہ زمین کاشت کی جائے گی۔ جس سے اربوں روپے سے زیادہ کی آمدنی کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس
خبر کے مطابق صوبے بھر میں زعفران کی پیداوار بہت ہی آسان ہے۔ لیکن صرف آگاہی کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخوا کے کاروباری لوگوں اورچترال کے شہریوں کو زعفران کے بیج سے لے کر پیداوار تک اورپھر اس کو عالمی مارکیٹ تک لے جانے میں صوبہ کی انتظامیہ تعاون بھی کرے گی۔