اسلام آباد۔( آن لائن) شوکت ترین مشیر خزانہ نے کہا ہے ۔کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے مواقع کی حوصلہ افزائی کر نے کے ساتھ۔ آگاہی بھی پیدا کر رہی ہے۔ اور ملک میں بچت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے میوچل فنڈ مارکیٹ تک رسائی بڑھا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق میوچل فنڈز کے وفد نے مشیر خزانہ سے ملاقات بھی کی۔ پاکستان میں ڈاکٹر امجد وحید نے میوچل فنڈ انڈسٹری کا ایک جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ میوچل فنڈ ایسوسی ایشن ملک میں بچت کو فروغ دینے اوراسے بڑھانے کے لیے کام کرتی ہے، میوچل فنڈز ہر قسم کے سرمایہ کاروں کے لیے موزوں اور مفید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی ترقیاتی منصوبوں کے لیے ممکنہ فنڈز کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ شوکت ترین نے کیپٹل مارکیٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس
مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا۔ کہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کا معیار زندگی اچھا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کی حوصلہ افزائی کرتی ر ہے گی۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے آگاہی پیدا کرنے اور میوچل فنڈ مارکیٹ تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔