وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان میں زرعی شعبے کی ترقی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اوکاڑہ اور گوجرانوالہ میں زرعی شعبے کی ترقی پر بینکنگ سیکٹر کی تعریف کی۔
ملاقات کے اندر وزیراعظم کو مینوفیکچرنگ یونٹس سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اور بتایا گیا کہ زراعت کا قومی معیشت میں پچاس سے ساٹھ فیصد حصہ ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا ۔کہ فصل کی پیداواری صلاحیت بڑھانے میں کسانوں کی سہولت پر توجہ دی جائے۔ اور کسانوں کو زرعی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: زعفران کی کاشت کے بڑے منصوبے کا آغاز
عمران خان نے کہا کہ معیاری بیج، جدید زرعی مشینری اور آسان قرضوں کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ اور حکومت زرعی شعبے کی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔
اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین، سید فخر امام، وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیہ گردیزی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔