کابل ( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ۔ ڈی جی آئی ایس آئی بھی محمود قریشی کے ہمراہ ہیں ۔
چیئرمین پی آئی اے ایف بی آر نادرا اور وزارت خارجہ کے افسران بھی افغانستان پہنچے ہیں۔ کابل ہوائی اڈے پر افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
شاہ محمود قریشی کی افغانستان کی قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات تجارت میں تعاون بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔ اوردیگر افغان قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا مسئلہ کشمیر کیلئے آگے بڑھے اور اس کو حل کرے، صدر آزاد کشمیر