صوابی۔ ( آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ امریکہ افغانستان سے واپس چلا گیا ۔لیکن دوائی کے لیے لندن جانے والے ابھی واپس نہیں آئے۔
صوابی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا ۔کہ انکے لیڈر سڑکوں پر پھرتے تھے کہ مجھے کیوں نکالا؟ اب وہ دوائی لینے لندن گئے ہیں۔ پی ڈی ایم والوں کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے درد میں ہیں۔ پیٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے عالمی منڈی سے خریدنا پڑتا ہے ۔لیکن اگر ہمیں چینی ملتی ہے تو یہ ان کی ذاتی ہے۔ اس چینی کو سستا کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ دل کا درد عوام کے لیے نہیں اقتدار کے لیے ہے۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا کو اسلام فوبیا سے آگاہ کیا۔ کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ پاکستان کو مدینہ کی ریاست بنانے کا عزم کیا۔ غریبوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی لہر اور ہر شعبے کا برا حال تھا۔ آج یہاں امن و امان ہے۔ صوبے میں سیاحت پروان چڑھ رہی ہے۔ خیبرپختونخوا بھی سی پیک کا حصہ بن چکا ہے جس سے روزگار ملے گا۔
مراد سعید نے کہا اب توپاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کو شکست دے کر تاریخ رقم کی۔ امریکہ افغانستان سے بھی واپس چلا گیا ۔لیکن دوائی کے لیے لندن جانے والے ابھی واپس نہیں آئے۔