پنجاب اسمبلی . اپوزیشن کی کرکٹ ٹیم نے حکومتی کرکٹ ٹیم کو شکست دی۔
خبر کے مطابق پنجاب اسمبلی کی حکومت اور اپوزیشن ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیا۔ بیسٹ آف تھری میں اپوزیشن کی کرکٹ ٹیم نے حکومتی ٹیم کو شکست دی۔ اپوزیشن نے پہلے دو میچوں میں حکومت کو شکست دی۔
دونوں میچوں میں حکومتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور بالترتیب 97 اور 86 رنز بنائے جبکہ اپوزیشن نے دونوں بار اسکور کرکے سیریز جیت لی۔ فیاض الحسن چوہان نے حکومتی ٹیم کی کپتانی کی۔ اپوزیشن کی جیت پر فیاض الحسن چوہان نے جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کھلاڑیوں نے اتنا اچھا کھیلا ہے کہ وہ جئے بھٹو کے نعرے لگانا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: چند ہفتوں میں پٹرول اور بجلی کی قیمت مزید بڑھنے والی ہے ،
فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ پیپلز پارٹی کی ٹیم نے کرکٹ کی بحالی کے لیے اچھا کردار ادا کیا۔