چین کے لیے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان
افغانستان کا جلال آباد ایئرپورٹ ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے تیار ہے۔جلد ہی ایئرپورٹ سے پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوجائے گا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ جلال آباد ایئرپورٹ پر تمام ٹیکنیکل سٹاف موجود ہے۔ ایئرپورٹ مکمل طور پر آپریشنل کر دیا گیا ہے اور دوبارہ پروازیں جلد ہی شروع ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا سب سے امیر ملک
جلال آباد ایئرپورٹ سے ننگرہار سے چین کے لیے براہ راست پروازیں شروع ہونے کا امکان ہے ۔ کچھ دنوں میں ایران سے امداد لے کر ایک طیارہ بھی جلال آباد ایئرپورٹ پہنچے گا۔
گزشتہ 20 سالوں سے جلال آباد ہوائی اڈہ امریکی فوج کے زیر استعمال رہا تھا۔ امریکی فوج نے جلال آباد ہوائی اڈے سے تمام سویلین پروازوں پر پابندی لگا دی تھی۔