پاکستانیوں کے لیے ایک اور بری خبر آ گئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے۔ کہ کار کمپنیاں آنے والے دنوں میں اپنی کاروں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کریں گی۔ خبر کے مطابق گاڑیاں بنانے والے ادارے خام مال کی زیادہ قیمت اور چپ کی کمی کے باعث اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق۔ کار کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں کئی ہفتے پہلے اضافہ کیا ۔ لیکن وہ حکومت کی درخواست پر اضافے میں تاخیر کر رہی ہیں۔ اب ذرائع کا کہنا ہے ۔کہ کمپنیاں یکم نومبر سے اپنی گاڑی کی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔رپورٹس کے مطابق قیاس کیا جا رہا ہے ۔کہ اس اضافے سے گاڑی کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: یوفون نے ’فیس بک موبائل سنٹر‘ لانچ کر دیا۔ بڑی خبر
آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ کمپنیاں طویل عرصے سے حکومت کی درخواست پر اضافے میں تاخیر کر رہی ہیں۔