ہم ٹھیک کردیں گے پی ایس پی کے پارٹی سلوگن کا اجراء۔
مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نواز شریف ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ مطلب مسلم لیگ ن کو ووٹ دو ورنہ ووٹ کی عزت نہیں ہوتی۔ جبکہ پیپلز پارٹی نے روٹی کپڑا مکان اور جئے بھٹو کے نعروں سے سب کچھ چھین لیا۔
وہ کراچی میں پاک سرزمین پارٹی کے پارٹی نعرے ہم ٹھیک کردیں گے کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم ووٹ کا نعرہ اپنے لیے استعمال کر رہی ہے۔ یعنی اگر آپ انہیں ووٹ نہیں دیتے تو آپ ان کے اپنے نہیں جب کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کے لیے ووٹ کا کہا لیکن تبدیلی کی کوئی وضاحت نہیں۔ تبدیلی آج ہمارے سروں پر تباہی مچا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کا سینئر رہنما خورشید شاہ کو ٹیلیفون، رہائی پر مبارکباد دی
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آصف علی زرداری سے تین بار سندھ پر حکومت کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ مگرکوئی پوچھنے والا نہیں۔ پاکستان میں وزیراعظم اور چند وزرائے اعلیٰ کے پاس تمام اختیارات ہیں۔