اسلام آباد۔ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیلی کام کمپنی ‘یوفون نے فیس بک کے ساتھ شراکت میں فیس بک موبائل سنٹر شروع کیا ہے۔پروپاکستانی کے مطابق ۔ یوفون صارفین فیس بک ایپلی کیشن یا براؤزر سے فیس بک موبائل سنٹر کے ذریعے کالز اور ڈیٹا بنڈل خرید سکیں گے۔ اس کے علاوہ یوفون کی دیگر خدمات بھی اس فیس بک موبائل سنٹر سے دستیاب ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا اہم فیصلہ ، چارٹرڈ فلائٹ آپریشن مزید وسیع
رپورٹ کے مطابق۔ فیس بک موبائل سنٹر کو استعمال کرنے کے لیے یوفون نے صارفین کو فیس بک ایپلی کیشن یا براؤزر میں فیس بک اکاؤنٹ میں لاگ ان ہونا پڑے گا ۔اور ‘بائی ڈیٹا’ آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد ایک سکرین مختلف ڈیٹا پیکجوں کی تفصیل دکھائے گی۔ صارفین اپنی پسند کا پیکج خرید سکیں گے۔