یو اے ای میں پہلے کوویڈ 19 کی نئی قسم اومی کرون کیس سامنے آنے پرحکام نے رہائشیوں سے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لینے کی پرزور اپیل کردی۔ ذرائع کے مطابق۔ یو اے ای میں کوویڈ 19 اومی کرون نئی قسم کے پہلے کیس کی تصدیق کے۔ بعد۔ ملک کی وزارت صحت اور ایم او ایچ اے پی نے ویکسین لگوانے کی اہمیت کا اعادہ کیا ہے۔ رہائشیوں کو ویکسین کی ایک بوسٹر ڈوز حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔جو کوویڈ 19 کی نئی اشکال سے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔
حکومتی ترجمان نے کہا ۔کہ بغور مطالعے سے پتہ چلا ہے ۔کہ ویکسین کی بوسٹر شاٹ لینے سے جسم کی قوت مدافعت بہت بڑھ جاتی ہے۔ اب جبکہ زیادہ تر دنیا کو اس نئی خطرناک وباء کا سامنا ہے۔ اس لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ تا کہ وہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ویکسین کا بوسٹر شاٹ لیں۔
ذرائع کے مطابق۔ سعودی عرب میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔ ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا ہے۔ کہ حکام کی جانب سے اومی کرون ٹیسٹ کرائے جانے کے بعد شمالی افریقی ملک سے سفر کرنے والے ایک مسافر میں اومی کرون وائرس کی تصدیق کی گئی۔ وائرس کی تصدیق والے شہری اور اس کے ساتھ سماجی رابطوں میں آنے والے تمام افراد کو بھی قرنطینہ کرنے کا کہا گیا ہے۔
کورونا کی نئی خطرناک قسم سامنے آنے کے بعد۔ خلیجی ملک عمان میں غیرملکیوں بھی کو آسٹرا زینیکا کی ویکسین لگانے کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔
صحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز نے تین ضروری اور بنیادی چیزوں پر زور دیا۔ جس سے لوگوں کو محفوظ رہنے کے لیے عمل کرنا چاہیے۔ سب سے پہلے چہرے پر ماسک پہنیں۔ دوسرے ہاتھوں کو صاف رکھیں۔ اور تیسرے سماجی دوری برقرار رکھیں۔
اب ذرائع سے یہ خبر بھی معلوم ہوئی ہے۔کہ یہ بوسٹر ڈوز ان افراد کو لگائی جائے گی۔ جنہوں نے سائنو فارم کی ویکسین لگاوائی تھی ۔