سٹار لنک صارفین سے ایڈوانس رقم وصول نہ کرے، پاکستان
اسلام آباد : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو مطلع کیا ہے۔ کہ سیٹلائٹ براڈ بینڈ فراہم کرنے والی کمپنی سٹار لنک نے پاکستان میں انٹرنیٹ خدمات چلانے اور فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے سے نہ تو کوئی درخواست دی ہے۔ اور نہ ہی کوئی لائسنس حاصل کیا ہے۔
لہذا عام لوگوں کو ان کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا جاتا ہے۔ کہ وہ سٹار لنک یا اس سے منسلک کسی بھی ویب سائٹ پر دیے جانے والے کسی بھی پری بکنگ آرڈر میں شامل ہونے سے گریز کریں۔ سبسکرائبرز کا ارادہ ہے۔ کہ وہ سامان/سروسز کے لیے پری آرڈر کے طور پر USD99 (قابل واپسی) کا ڈپازٹ ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں : سونا، چاندی اور دیگر دھاتیں کیسے پیدا ہوتی ہیں، ماہرین کے حیران کن انکشافات
پی ٹی اے نے پہلے ہی سٹار لنک صارفین سے ایڈوانس رقم وصول نہ کرنے کا یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ کہ وہ فوری طور پر مطلوبہ صارفین سے پری آرڈر بکنگ کو روکے۔ کیونکہ کمپنی کو پاکستان کے اندر انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے ابھی کوئی بھی لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔