جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری۔
آیت اللہ خامنہ ای جو کہ ایران کے سپریم لیڈر ہیں۔ انکی ویب سائٹ پر ایک متحرک اینیمیٹڈ ویڈیو شائع کی ہے۔ جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈرون حملے میں مارنے کی سازش کی گئی ہے۔
ویڈیو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی دوسری برسی کے موقع پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر سابق امریکی صدر کے قتل کی ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی گئی۔
ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے دور میں بغداد میں امریکی فورسز کے ایک ڈرون حملے میں مار دئیے گئے تھے۔
سپریم لیڈر کی سائٹ پر جاری کردہ ایک جعلی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کو دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں سابق امریکی صدر کو فلوریڈا کے میدان میں گالف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود ہیں۔
ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا ہے۔ کہ جس نے بھی ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل کو قتل کیا تھا۔ اور جس نے بھی اس کا حکم دیا ان سب کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ اور ان سے اس کا بدلہ لیا جائے گا کیونکہ انتقام ناگزیر ہے۔