نیویارک ( آن لائن) سمارٹ فون بنانے والی کمپنی ایپل دنیا کی سب سے بڑی اور پہلی کمپنی بننے کے قریب پہنچ گئی۔ جس کی مارکیٹ ویلیو (3 ہزار ارب روپے) 3 ٹریلین ڈالر ہے۔
خبر کے مطابق گذشتہ دنوں ایپل کے حصص کی قیمت 182.6 ڈالر تک پہنچ گئی۔ اور یہ (3 ہزار ارب روپے) یعنی 3ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچنے والی تھی۔ جب اس کے حصص کی قیمتوں میں صرف 2 فیصد کی کمی ہوئی۔ ایپل کے اسٹاک میں گزشتہ دنوں 11 فیصد اضافہ ہوا۔ جب کہ اس سال مجموعی طور پر اس کی قدر میں 29 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
دو ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر تین ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچنے میں ایپل کو صرف سولہ ماہ لگے مگر 1 ٹریلین ڈالر سے بڑھ کر 2 ہزار ٹریلین ڈالر تک پہنچنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔
کمپنی مارکیٹ کے مطابق ایپل اس وقت تک دنیا کی سب سے زیادہ قیمتی کمپنی ہے۔ جس کی قیمت 2.865 ٹریلین ڈالر ہے۔ مائیکروسافٹ 2.470 ٹریلین ڈالر کے ساتھ دوسرےنمبر پر۔ پیرنٹ کمپنی الفا بیٹ جو کہ گوگل کی ہے۔ 1.897 ٹریلین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور آرامکو جو کہ سعودی آئل کمپنی 1.865 ٹریلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اور آن لائن خرید و فروخت کرنے والی ایمیزون کمپنی 1.709 ٹریلین ڈالر کے ساتھ پانچوں نمبر پر ہے۔
اس لحاظ سے اب ایپل دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ قیمتی کمپنی بننے کے قریب پہنچ چکی ہے۔