کورونا کی نئی لہر کے آغاز کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔سربراہ این سی او سی
این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے۔ کہ اب کورونا کی نئی لہر کے شروع ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔
اپنی ٹویٹ میں ملک میں امیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بات کرتے ہوئے۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا۔ کہ ملک میں اومی کرون کی نئی لہر کے شروع ہونے کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔یہ نئی لہر گزشتہ چند دنوں سے متوقع تھی۔
وفاقی وزیراور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ خاص طور پرکراچی کے اندر اومیکرون ویرینٹ کے نئے کیسز بڑھ رہے ہیں۔ این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کی نئی لہر سے بچنے کا سب سے بہترین حل چہرے پر ماسک پہننا ہے۔