غلامی کاطوق گلےمیں ڈال کرترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتے, عمران خان
اسلام آباد ( آن لائن)سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے۔ کہ ہم غلامی کو گلے لگا کر ترقی کی راہ پر آگے نہیں بڑھ سکتے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کا کہنا تھا۔ کہ جب تک ملک حقیقی آزادی حاصل نہیں کر لیتا چین نہیں چھوڑیں گے۔ اس ماہ کے آخر میں "غلامی ناقابل قبول” کے عنوان سے ایک مارچ ہوگا۔
سابق وزیراعظم نے کہا۔ کہ یہ 1947 کی 27ویں رات تھی جب غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم آزاد ہوئی۔ خط موصول ہوا۔ بطور وزیراعظم خفیہ خط کے مندرجات میرے سامنے رکھے گئے۔ میں حیران تھا۔ کہ امریکی ایلچی بڑے تکبر سے ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا۔ کہ خفیہ پیغام ادھر ادھر ملا اور ایک دوسرے کے سیاسی دشمن اکٹھے ہو کر تحریک چلائی۔ اور بعد میں انکو اقتدار سونپ دیا گیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مزید کہنا تھا۔ کہ اس ذلت آمیز سازش کا مقصد پاکستان کو خود مختاری حاصل کرنے سے روکنا اور آزاد خارجہ پالیسی اپنانے والی حکومت سے بدلہ لینا ہے۔انہوں نے بھر کہا کہ غلامی کاطوق گلےمیں ڈال کرترقی کی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتے۔