اطلاعات کے مطابق آنے والے دنوں میں سعودی عرب کے اندر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ متوقع ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے۔ کہ کیسز میں اضافے کی صورت میں کرفیو اور لاک ڈاؤن ممکن بھی ہو سکتا ہے۔
صحت کے محکمہ نے مزید کہا کہ ابھی کورونا وائرس کے خطرناک کیس کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔
دوسری طرف سعودی عرب میں پچھلے 24 گھنٹوں کے اندر کورونا وائرس کے تین سو سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی وزارت صحت جو کہ ریاض میں واقع ہے۔ کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کیسز کی تعداد 552,081 سے زئادہ ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ گولان ہائٹس پر اسرائیلی آبادیوں کو دُگنا کرنے کا فیصلہ, golan heights
سعودی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ سعودیہ میںگذشتہ 24 گھنٹوں کے اندر ایک شخص کورونا سے جاں بحق اور کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔