ڈی ایم او لوئر دیر نے عمران خان پر جرمانہ کر دیا
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ڈی ایم او) لوئر دیر حمید اللہ نے وزیراعظم عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کردیا۔
وزیراعظم کو 22 مارچ تک 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔
ای سی پی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ عائد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم استعفیٰ دیں تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے، طلال چوہدری
یہ بھی پڑھیں :
خیال رہے۔ کہ گذشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو لوئر دیر میں جلسے سے روک دیا تھا۔