پندرویں چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ آج کراچی میں شروع ہوگی۔ اور چھ نومبر تک پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان ۔اور ڈائریکٹر کموڈور کامران احمد نے کہا کہ چیمپئن شپ میں 23 میچز ہوں گے۔
چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کے بین الاقوامی رینکنگ پوائنٹس ہیں۔ جس میں نو مقامی اور 15 بین الاقوامی رینکنگ کے حامل غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ غیر ملکی کھلاڑی کویت ،مصر، ہانگ کانگ، اور امریکہ سمیت چار مختلف ممالک سے آئے ہیں۔
پہلی سکواش چیمپئن شپ دوہزار میں کھیلی گئی۔ جس کی انعامی رقم چھ ہزار امریکی ڈالر تھی۔ اس سال انعامی رقم بیس ہزار امریکی ڈالر مقرر کی گئی ہے۔