حکومت کا جلد اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد حکومت نے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کے دن حکومت کا صرف ایک رکن قومی اسمبلی میں موجود ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے۔ کہ حکومتی ارکان کو ووٹنگ کے دن اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ووٹنگ کے روز چیئرمین پی ٹی آئی حکومتی ارکان کے پارلیمنٹ میں آنے کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ کراچی، مطلب MQM کی حمایت حاصل نہیں، خاقان
یہ بھی پڑھیں : تحریک عدم اعتماد کا طریقہ کار کیا ہے
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے۔ کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کا فوری اجلاس طلب کریں۔
پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا۔ کہ تحریک عدم اعتماد کو زیادہ دیر نہیں لٹکانا چاہیے۔ ملک ان حالات کو زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتا۔