مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کو اپوزیشن میں شمولیت کی دعوت دیدی
کراچی (آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی اور انہیں اپوزیشن میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا۔ کہ ایم کیو ایم ہم سے مطمئن ہو رہی ہے۔ موجودہ صورتحال پر اپوزیشن اور ایم کیو ایم میں مکمل ہم آہنگی ہے۔ عمران خان اکیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کا دورہ کراچی، مطلب MQM کی حمایت حاصل نہیں، خاقان
یہ بھی پڑھیں : تحریک عدم اعتماد: ‘حکومت کے پاس قرارداد پر ووٹنگ
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی ہے۔ عمران خان اور ان کی پارٹی کے ارکان نامناسب تقاریر کرتے ہیں۔ اب ہماری کامیابی یقینی ہے۔