اومیکرون پاکستان پہنچ گیا۔ کووڈ کی نئی قسم کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ
کورونا وائرس کی نئی قسم ویرینٹ کا پہلا مشتبہ کیس پاکستان میں رپورٹ ہوگیا ہے۔ وزیر صحت سندھ کے مطابق ابھی تک صحیح طور سے نہیں کہا جا سکتا۔ کہ کیس اومیکرون کا ہے بھی یا پھر کورونا ہے۔
محکمہ صحت کے ترجمان مطابق۔ وہ ستاون سالہ مریضہ کے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکام کو بتایا گیا ہے۔ کہ مریضہ ابتدائی طور پر ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔ جس کے بعد انکو اپنی ہی رہائش گاہ پر قنطرینہ میں رکھا گیا ہے۔
خبر کے مطابق خاتون کی بیرون ملک ٹریولنگ کی کوئی ہسٹری نہیں۔ مگرانھوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تھی۔
محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے۔ کہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو علاقے کے اندر مائیکرو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
آج جمعرات کی صبح ہسپتال اور سندھ کے محکمہ صحت نے تصدیق کی کہ ملک میں اومیکرون نئے وائرس کی ایک مریض میں تصدیق ہوئی ہے ۔ مگر کچھ ہی دیر بعد صحت کے وزیرکا بیان سامنے آ یا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک شک ہے کہ یہ نئے وائرس اومیکرون پاکستان میں پہلا کیس ہے۔