.موبائل سے کھلنے اور چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی
چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے جدید ترین گاڑی متعارف کرادی ہے۔ جسے موبائل فون کی مدد سے کھولا اور چلایا جاسکتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اسے دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ یہ دنیا کی پہلی ہائبرڈ کار ہے جو کمپنی کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ہارمنی استعمال کرتی ہے۔
F5 کار اس لحاظ سے منفرد اور نفیس ہے کہ اسے عام چابی کی طرح کھولنے اور اسٹارٹ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ہارمنی آپریٹنگ سسٹم والے موبائل کی مدد سے تمام کام انجام دے سکے گی۔ ڈیجیٹل کلید۔ بلوٹوتھ اور این ایف سی کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے، صارف کا موبائل بند ہونے کی صورت میں کلید بھی کام نہیں کرے گی۔
. اس طرح یہ موبائل سے کھلنے اور چلنے والی دنیا کی پہلی گاڑی ہے