پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی پنجاب میں انٹری
پاکستان پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ پنجاب میں داخل ہو گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ اب مست قلندر ہو گا۔
اس سے قبل گھوٹکی میں عوامی لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا وقت آگیا ہے۔
پیکا آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا۔ کہ یہ کون فرعون ہے جو عوام کو خاموش کرا رہا ہے۔ ایسے غیر جمہوری اور غیر آئینی قانون کو نہیں مانتے۔
یہ بھی پڑھیں : پیکا آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے سید یوسف رضا گیلانی کا اعلان
پاکستان پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کی پنجاب میں انٹری کے بعد بلاول بھٹو زرداری اپنے قافلے کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ پنجاب میں داخلے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز لانگ مارچ کی راہ میں مبینہ طور پر رکاوٹیں کھڑی کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹیلی فون کیا تھا۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سید مراد علی شاہ کو رکاوٹیں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔