شام میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئےانتظامات مکمل۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ترجمان کے مطابق شام میں پاکستان کے سفیر کی درخواست پر پی آئی اے نے طیارہ بھیجنے کے انتظامات کیے تھے۔
پاکستانی سفیر نے قومی ایئرلائن کے سی ای او اور حکومت پاکستان کو خط لکھا۔
حکومت کو لکھے گئے اپنے خط میں سفیر نے حکومت سے کہا۔کہ وہ شام میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حلب کے لیے پروازیں بھیجے۔
وزیر ہوا بازی سعد رفیق کی خصوصی ہدایات پر پی آئی اے نے 13 جون کو پرواز کے انتظامات مکمل کر لیے۔
پہلے مرحلے میں پاکستانیوں کو بس کے ذریعے دمشق سے حلب منتقل کیا جائے گا۔ جہاں سے پی آئی اے کا طیارہ انہیں وطن واپس لائے گا۔
وزارت ہوا بازی نے ایک بیان میں کہا ہے۔ کہ پی آئی اے کی پروازوں کی وجہ سے تمام زائرین 24 گھنٹوں میں گھر پہنچنا شروع کر دیں گے۔
وزارت ہوا بازی نے مزید کہا۔کہ پی آئی اے ایک قومی ادارہ ہے اور ایسے مواقع پر ہمیشہ ملک کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی بمباری کے باعث دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رن وے جزوی طور پر تباہ ہوگیا تھا۔
شامی حکومت نے اس کے بعد دمشق سے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور حلب کے ہوائی اڈے کو قومی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔