وزیراعظم استعفیٰ دیں تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے، طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے۔ کہ عمران خان استعفیٰ دیں تو تحریک عدم اعتماد واپس لے لیں گے۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا۔ کہ دیکھتے ہیں بدلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا۔ کہ کرپٹ ٹولے نے 27 مارچ کو میٹنگ کا اعلان کیا تھا۔ اور وہ سمجھتے ہیں۔ کہ وہ ممبران کی تعداد پوری نہیں کر سکتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا۔ کہ جن کے 172 لوگ کافی نہیں انہیں 10 لاکھ لوگوں کو ڈی چوک لانے کا حق نہیں۔
اب وزیراعظم استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟