دبئی( آن لائن) نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
واضح رہے اسوقت ساتواں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلا جارہا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی دفعہ فائنل میں پہنچی ہے۔ نیوزی لینڈ نے آخری چار ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے دوران تین بار فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے مگر وہ اب تک کوئی ورلڈکپ نہ جیت سکا ہے۔ 2015 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو آسڑیلیا جبکہ 2019 میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ڈیرل مچل نے 73 رنز کی اننگز کھیلی اور جمی نیشم 26 کونوے 46 رنز کے ساتھ آگے رہے۔