روس کا یوکرین پر حملہ، پاکستان سٹاک ایکسچینج میں افراتفری مچ گئی ،
کراچی ( آن لائن) روس کا یوکرین پر حملہ اور اسکے اثرات پوری دنیا کی طرح پاکستان کی معیشت پر بھی محسوس کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے۔
خبر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران 1326 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ جس نے تاجروں کے دماغ اڑا دیے۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 45,132 پوائنٹس پر تھا۔ جس میں آج ایک پوائنٹ کی بھی بہتری نہیں آئی بلکہ دن بھر کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ سطح پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عمران خان ماسکو پہنچ گئے، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
یہ بھی پڑھیں : یوکرین میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری
واضح رہے۔ کہ روسی صدر پیوٹن نے فوج بھیج کر یوکرین کی سرزمین پر جنگ کا اعلان کیا تھا۔ امریکا اور یورپی ممالک نے بھی روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم روسی صدر کی جانب سے غیر ملکی مداخلت کے معاملے میں سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔