پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ساتھ ہوم سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آسٹریلیا آئندہ سال مارچ اور اپریل میں چوبیس سال بعد پاکستان کی سرزمین پر دوطرفہ سیریز کھیلے گا۔
جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز میں تین ٹیسٹ میچز۔ تین ایک روزہ اور ایک ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز تین مارچ سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
سیریز میں دوسرا ٹیسٹ میچ بارہ مارچ سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کی میزبانی قدافی سٹیڈیم لاہور اکیس مارچ سے کرے گا۔
آسٹریلیا کے ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز قدافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کا وفد دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔