بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی اس وقت حیران رہ گئیں جب انہیں مبینہ طور پر اپنے کھانے میں سانپ کی کھال ملی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیرالہ کی ایک خاتون نے ایک ریسٹورنٹ سے اپنے اور اپنی بیٹی کے لیے کھانا منگوایا تھا۔ جب کھانا پہنچا۔ تو عورت نے سب سے پہلے اپنی بیٹی کو کھانا دیا۔ اور جب وہ کھانا کھانے لگی تو اسے سانپ کی کھال کا ایک آدھی انگلی لمبا ٹکڑا نظر آیا جو اس کے لیے خوفناک تھا۔
خاتون نے واقع کی اطلاع پولیس کو دی۔ شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی میونسپل حکام نے ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا۔ اور اسے بند کردیا۔
فوڈ سیفٹی آفیسر کا کہنا تھا۔ کہ ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے۔ کہ سانپ کی کھال کھانے کی پیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے اخبار میں تھی۔
ریسٹورنٹ کے کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے۔ فوڈ سیفٹی آفیسر کا کہنا تھا۔ کہ کچن میں لائٹنگ کا مناسب انتظام نہیں تھا۔ ہم نے ریسٹورنٹ کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ اور مالکان کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔