طالبان کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی،
افغان صوبے کنڑ کے صدر مقام اسد آباد میں ایک دھماکے میں طالبان کا ایک رکن ہلاک اور دو شہریوں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔
افغان خبر رساں ایجنسی خامہ کے مطابق، بمبار نے صبح 9 بجے کے فوراً بعد حملہ کیا۔
طالبان جنگجوؤں کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا کر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال لے جایا گیا۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
طالبان رہنماؤں نے ابھی تک اس واقعے پر ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
دریں اثناء قندوز اور بدخشان صوبوں میں بھی دو دھماکے ہوئے۔
مقامی لوگوں کے مطابق دونوں دھماکوں میں طالبان کو نشانہ بنایا گیا جس میں چار افراد زخمی ہوئے۔