امریکا اور اتحادی آج روس کیخلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کریں گے، صدر بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی آج روس کیخلاف مشترکہ کارروائی کا اعلان کریں گے۔
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکہ روس کے ساتھ اپنے معمول کے تجارتی تعلقات ختم کر دے گا۔
صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ روسی سمندری غذا اور ہیروں سمیت دیگر اشیاء پر پابندی لگائے گا۔ ہماری پابندیاں، برآمدی کنٹرول اور روسی معیشت کچل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس پر لگژری اشیاء کی برآمد پر بھی پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اگر روس نے یوکرین میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق نہ ہو سکا
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ واشنگٹن روس کی پسندیدہ ترین قوم کا درجہ ختم کر رہا ہے۔ امریکہ اور جی 7 اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ روس آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے کثیر سطحی مالی اعانت طلب نہ کرے۔