دنیا کا تیزترین مسافرجہاز تیار
اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین طیارہ ساز کمپنی Bombardier نے دنیا کا تیز ترین مسافر طیارہ بنا لیا ہے۔ ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق کمپنی نے اس طیارے کو ‘گلوبل 8000’ کا نام دیا ہے۔ جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے۔ کہ یہ دنیا کا تیز ترین مسافر طیارہ ہے۔ جس میں 19 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اور اس کی رفتار 0.94 ماچ (تقریباً 1,161 کلومیٹر فی گھنٹہ) ہے۔ کی رفتار سے اڑ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پلاسٹک کو چند گھنٹوں میں تلف کرنے والی ٹیکنالوجی دریافت
کمپنی کے مطابق اس رفتار سے یہ سپرسونک طیارہ ایک پرواز میں 8,000 ناٹیکل میل (14,800 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طیارے کی آزمائشی پروازیں شروع ہو چکی ہیں۔ جس کے نتائج بہت حوصلہ افزا ہیں اور کمپنی کا کہنا ہے۔ کہ یہ طیارہ 2025 تک کام شروع کر دے گا۔اب دنیا کا تیزترین مسافرجہاز تیار
ہو چکا ہے۔