سازش نہیں ہوئی، پاک فوج کے بیان سے متفق ہیں، امریکا
محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ترجمان پاکستانی فوج کے اس بیان سے متفق ہیں۔کہ عمران حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کی گئی۔
اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا۔ کہ اس سازش کے حوالے سے امریکی پیغام بہت واضح ہے۔ اور ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔ اور وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔
امریکا اور اتحادی آج روس کیخلاف مشترکہ اقدام کا اعلان کریں گے، صدر بائیڈن
گزشتہ روز ایک اہم پریس کانفرنس میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے بیان میں سازش کا کوئی لفظ نہیں ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواہوں پر مبنی بے بنیاد رویہ قابل قبول نہیں۔ یہ ملکی مفاد کے خلاف ہے۔اور
کوئی سازش نہیں ہوئی۔