ترکی صرف معدنی برآمدات سے کتنے پیسے کما رہا ہے؟
انقرہ ( آن لائن ) فتح دونمیز جو کہ ترکی کے وزیر برائے توانائی و قدرتی وسائل ہیں۔ نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے دوران ترکی کی معدنی برآمدات 5 بلین ڈالر سے زیادہ تک پہنچ جائیں گی۔ جو کہ تاریخ میں سب سے زیادہ معدنی برآمدات ہے۔
ترک وزیر نے کان کنی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ 2021 معدنی برآمدات کے شعبے کے لیے کامیاب سال رہا۔ اس سے پہلے سال میں ترکی کی معدنیات کی برآمدات 565 ملین ڈالر تھیں۔ جس میں اب سالانہ اضافہ 40% سے زیادہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ "چین مقروض”پھر بھی چین امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کا سب سے امیر ملک بن گیا
وزیر کا کہنا تھا کہ ترکی اپنی زیادہ تر معدنیات ہندوستان، چین، اسپین، امریکہ، فرانس، بلغاریہ، بیلجیم، سویڈن، اٹلی اور جرمنی کو برآمد کرتا ہے۔ ان کے علاوہ ازبکستان، انڈونیشیا، البانیہ، سربیا اور ہانگ کانگ گذشتہ سال معدنیات کے نئے برآمد کنندگان تھے۔ ترکی صرف معدنی برآمدات 5 بلین ڈالر سے زیادہ پیسے کما رہا ہے۔